Hot Posts

6/recent/ticker-posts

زعفران (Saffron) - Zafran Benefits Price

 زعفران (Saffron) - Zafran Benefits Price

zafran-benefits-price


Zafran Price In Pakistan

پاکستان میں زعفران کی ایک تولہ کی قیمت تقریبا 800 روپے سے لیکر 1600 تک ہیں ۔ قیمت کا انحصار اسکی کوالٹی پر ہے۔ 

زعفران کے طبی فوائد
زعفران بے شمار دیسی طبی نسخہ جات میں استعمال ہوتا ہے۔ کیونکہ یہ بڑھے ہوئے جگر اور تلی کے علاج کے لئے اکسیر ہے۔ اس کی تاثیر گرم خشک ہے۔ اس لئے یہ معدے اور پیشاب کی نالی کی بیماریوں کیلئے نہایت مفید ہے۔ گھی کے ساتھ زعفران کا استعمال ذیا بیطیس کے علاج میں انتہائی موثر ہے۔ علاوہ ازیں یہ دل اور دماغ کو قوت بخشتا ہے۔ مزید برآں زعفران کینسر کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتا ہے۔

تعارف

زعفران کا تعلق 20 Iridaceae خاندان سے ہے۔ اس کا تنا زمین کے اندر ہی اندر رہتا ہے۔ جسے گٹھی (Crom) کہتے ہیں۔ اس کے پتوں کی لمبائی 35 تا40 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔ پورا مسلسل کئی سال تک ایک ہی جگہ پر افزائش کرتا اور پھول پیدا کرتا رہتا ہے۔ یہ اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں پھول اور پتے پیدا کرتا ہے اور پتے اپریل میں خشک ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

زعفران اپنی مخصوص خوبیوں کی وجہ سے خاص اہمیت کا حامل ہے۔ یہ جنوبی یورپ کا پودا ہے جو کہ چین، فرانس، اٹلی، آسٹریا، یونان، ایران، ترکی، انگلینڈ، مراکش، انڈیا، چین اور کشمیر میں کاشت ہو رہا ہے۔ دنیا کی 80 تا 90 فی صد زعفران کی پیداوار چین میں ہوتی ہے۔

پاکستان میں زعفران کی کاشت

 پاکستان میں اسکی کاشت 1971 ء سے محکمہ زراعت بلوچستان کے زرعی تحقیقاتی ادارہ سریاب (کوئٹہ) نے شروع کی۔ ابتدائی تحقیقات نے ثابت کیا ہے کہ کوئٹہ کے علاوہ مستونگ ، قلات ، پشین، گلستان وغیرہ بھی اس کی کاشت کے لیے موزوں ہیں۔ پنجاب میں کاشتکار 1972 تک اس کی کاشت سے نا آشنا تھے اور یہ تصور عام تھا کہ یہ خطہ اس کی کاشت کے لیے ناموزوں ہے۔ اس کی کم یابی اور گراں قیمت کو مد نظر رکھتے ہوئے وادی سون کے مقام کھوڑہ میں پہلی بار 1977ء میں ماہر اثمار فیصل آباد کی زیر نگرانی اس کی تجرباتی کاشت شروع ہوئی۔ جس کے نتائج نہایت حوصلہ افزاء ثابت ہوئے۔ زعفران دنیا کا مہنگا ترین مصالحہ / ادویاتی پودا ہے۔ جس کے پھول کا رنگ تیز زرد سرخی مائل ہوتا ہے اور خوشبو انتہائی تیز ہوتی ہے۔ زعفران میں 15.6 فی صد پانی 3.35 فیصد نشائستہ اور چینی (Starch & Sugar 0.6 فیصد ضروری تیل (essential oil) 4.48 فیصد خام ریشہ ( Crude Fiber) 13.4 فیصدایش (Ash) اور کل نائٹروجن سے پاک عرق Nitrogen free extract) 43.64 فی صد ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں زعفران میں کافی مقدار میں پوٹاشیم ، فاسفورس اور کم مقدار میں بورون پائی جاتی ہے۔

Post a Comment

0 Comments