Hot Posts

6/recent/ticker-posts

Niazbo ( Sweet Basil ) Cultivation | نیازبو کی کاشت اہمیت فوائد

 Niazbo ( Sweet Basil ) Cultivation | نیازبو کی کاشت اہمیت فوائد

Niazbo ( Sweet Basil ) Cultivation | نیازبو کی کاشت اہمیت فوائد


نیاز بو (Sweet Basil) اہمیت

نیازبو ایک تیز خوشبو والی جڑی بوٹی ہے۔ جس کوعام طور پر باغات میں کاشت کیا جاتا ہے۔ (Ocimum basilicum) نیاز بو کا تعلق پودینہ خاندان سے ہے۔ 


نیازبو کے فوائد (Niazbo Benefits In Urdu)

نیازبو طبی خصوصیات کا حامل پودا ہے جس کے اسعمال کے بے شمار فوائد ہیں۔ اس کے پتوں کے رس کو شہد کے ساتھ ملا کر استعمال کریں تو گلے کی بلغم اور خراش کو آرام دیتا ہے۔

نیاز بو کے پودے میں سے اہم تیل نکالا جاتا ہے جو بہت سی ادویات میں استعمال ہوتا ہے۔

اس کے پھول بدن کو چُست رکھنے ، جلد کوسکون اور پیشاب کو تیز کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

کیٹروں سے محفوظ رہنے کے لیے اس کے پتوں کو گھر میں کسی جگہ رکھ دیں۔

اس کی جڑیں پھوڑے پھنسیوں کے لیے کافی مفید ہوتی ہیں۔

نیاز بو کے بیج ہیضہ، چک اور جریان کے لیے استعمال کئے جاسکتے ہیں۔


نیاز بو کی کاشت کا طریقہ

آب و ہوا

یہ پورا پنجاب کے تقریباً تمام علاقوں میں کامیابی کے ساتھ کاشت کیا جاسکتا ہے۔ تا ہم آب پاش علاقوں میں با آسانی اگایا جا سکتا ہے۔


زمین

اس کو میرا اور زرخیز زمین میں کامیابی کے ساتھ کاشت کیا جا سکتا ہے۔ یم اور تھور زدہ زمین اس کی کاشت کے لیے ناموزوں ہے۔


وقت کاشت

 موسم سرما میں فروری کے آخری ہفتہ اور موسم گرما میں اپریل مئی میں کاشت کی جاسکتی ہے۔ زمین کی تیاری: تین سے چار ہل اور سہا گہ چلا کر زمین کو اچھی طرح باریک کر لیا جائے۔ اگر ڈھیلے وغیرہ ہوں تو ان کو توڑ دیا جائے ۔ زمین کو اچھی طرح ہموار کر لیا جائے۔


کھا د

 اچھی فصل لینے کے لیے چودہ تا پندرہ ٹن فی ایکٹر گوبر کی گلی سڑی کھا د استعمال کریں۔ اگر خوراکی اجزاء کی کمی محسوس ہو تو مناسب مقدار میں یوریا کھاد ڈال دینی چاہیے۔ شرح بیج دو تا تین کلو گرام بیج فی ایکڑ کافی ہوتا ہے۔


نیاز بو کا طریقہ کاشت:

نیاز بو کی فصل مندرجہ ذیل طریقوں سے کاشت کی جاسکتی ہے۔

کھیلیوں پر کاشت : ڈیڑھ تا دوفٹ چوڑی کھیلیاں بنا کر ان کے سر پر لکڑی سے لکیر لگا کر اس میں بیج ڈال دیا جائے یا کھیلیوں پرایک فٹ کے فاصلے پر چٹکیاں لگا کر کاشت کریں۔

ہموار زمین پر کاشت: دو سے تین فٹ کے فاصلے پر لکیریں لگا کو کاشت کریں۔

کاشت بذریعہ نرسری: اس کی پنیری لگا ئیں اور جب پودے اگنے کے بعد اپنے آپ کو سنبھالنے کے قابل ہو جائیں تو ان کو کھیت میں منتقل کر دیں۔



آبپاشی

 نیاز بو کو تین چار دفعہ پانی لگانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ پہلا پانی بوائی کے بعد اور پھر پندرہ دنوں کے وقفہ سے پانی دیں۔


گوڈی

 جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لیے دو تین گوڈیاں ضروری ہیں۔ چھدرائی: جب پودے تین چار انچ کے ہو جائیں تو چھدرائی کرنی چاہیے۔ پودوں کا درمیانی فاصلہ ایک سے ڈیڑھ فٹ رکھیں۔


برداشت

 نیاز بو کی فصل کی کٹائی ستمبر میں شروع ہوتی ہے۔ ساری فصل ایک دفعہ نہیں پکتی۔ پہلے پکی ہوئی فصل کی چنائی کرلیں اور باقی فصل پکنے کے لیے چھوڑ دیں۔ جوں جوں فصل پکتی جائے فصل کاٹتے رہیں۔ کٹے ہوئے پھولوں کو تین سے پانچ دن تک کھلی دھوپ میں ترپال پر خشک ہونے دیں اور پھر ان کو ڈنڈے کی مدد سے کوٹ لیں اور بیج کو خشک تھیلیوں میں محفوظ کر لیں۔


Post a Comment

0 Comments